پنڈ دادنخان پولیس کی کامیاب کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

پنڈ دادنخان: تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، طارق عزیز سندھو نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button