کھیوڑہ سے پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، سابق کونسلر حاجی عابد حسین اور حاجی ساجد حسین نے پوری برادری سمیت نوابزادہ مطلوب مہدی کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی کا کھیوڑہ پہنچنے پر زبردست استقبال کیا گیا، حاجی عابد حسین اور دیگر دوستوں نے ان کا ویلکم کیا جہاں پر حاجی عابد حسین اور حاجی ساجد حسین نے معززین شہر کی موجودگی میں مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر نوابزادہ مطلوب مہدی کا کہنا تھا کہ حاجی عابد حسین اور حاجی ساجد حسین سمیت ان کی پوری برادری کا میں انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات کے شامل ہونے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کھیوڑہ میں مزید مضبوط ہوگئی ہے اور ہم ان کو پاکستان مسلم لیگ ن میں ویلکم کرتے ہیں۔
