جہلم میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

جہلم میں خاتون نے ایمبولینس میں ہی نومولود کو جنم دے دیا ہے، ریسکیو 1122 کی بروقت طبی امداد نے خاتون اور نومولود کی جان بچا لی ہے۔

جہلم کے نواحی علاقے سے شہری کی کال پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، ریسکیو اسٹاف نے مریضہ کو ایمبولینس میں شفٹ کرنے کے بعد طبی امداد فراہم کی تاہم اسپتال لے جاتے ہوئے خاتون کی حالت اچانک بگڑ گئی اور خاتون کی ڈلیوری ایمبولینس میں کرا دی گئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ماں اور بچے کو مزید علاج معالجے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم شفٹ کردیا ہے۔

ریسکیو انچارج رانا سعید کے مطابق رات کی وجہ سے ہمارے پاس لیڈی سٹاف موجود نہیں تھی اور خاتون سٹاف کی غیر موجودگی میں خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا، ڈلیوری طبیعت زیادہ خراب ہونے پر خاتون کو گھر سے سول ہسپتال جہلم منتقل کرتے ہوئے ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ زچہ بچہ دونوں صحت مند ہیں اور سول ہسپتال جہلم منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button