دینہ اور جہلم کے ڈاکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی پالیسیوں کے خلاف میدان میں آ گئے

دینہ: جہلم اور دینہ کے ڈاکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی پالیسیوں کے خلاف میدان میں آ گئے، 24 جولائی کو لاہور میں ہونے والے دھرنے میں بھر پور شرکت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پی ایم اے جہلم اور پی ایچ سی آفیئر کمیٹی دینہ کی مشترکہ پریس کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صدر میڈیکل ایسو سی ایشن جہلم ، ڈاکٹر سید شبیر اختر ، ڈاکٹر امجد حسین ، ڈاکٹر محمد ارشد ، ڈاکٹر ظفر اقبال ، ڈاکٹر توقیر احمد ، ڈاکٹر ولید آفتاب ، ڈاکٹر عائشہ ، ڈاکٹر انعم رحمن و دیگر نے شرکت کی۔

شرکاء نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیت پرور اور ڈاکٹر کش پالیسیوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا گیا اور ان کے ظالمانہ اقدام کی مزمت کی گئی اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف پی ایم اے پنجاب لاہور کی کال پر لبیک کہتے ہوئے بدھ کو بڑے قافلے کی صورت میں شرکت کا اعلان کیا گیا۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کی ڈاکٹر خود پالیسیاں ہیں اور عطائیت کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جس مقصد کے لیے بنایا گیا تھا کہ عطائیت کا خاتمہ ہو گا اس کے لیے فورس کر رہے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ کمیشن نے وعدہ کیا تھا کہ اس کو ختم کریں گے ان کو ختم کرنے کی بجائے ڈاکٹرز کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کمیشن کے خلاف بھر پور دھرنا دیں گے ، اس کے ساتھ موجودہ نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے اور جو پہلے سے ایڈ ہاک میں کام کر رہے ہیں ان کو بھی ریگولرآئز نہیں کیا جاتا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایڈ ہاک ریگولر آئز کیا جائے اور جو دیہاڑی دار سسٹم ہے اس کو ختم کیا جائے پنجاب ہیلتھ کمیشن کے اداروں کو چاہئے کہ ڈسٹرکٹ لیول پر اپنی زمینی حقائق کے مطابق پالیسیاں مرتب کرے اور ہر ڈاکٹرز کے لیے اس کو اپنانا ممکن ہو سکے اور جو گلی محلوں ، شہروں میں قائم عطائیت کو فی الفور ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کمیشن نے وعدہ کیا تھا اس کو ختم کریں گے ان کو ختم کرنے کی بجائے ڈاکٹر ز کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں، پنجاب ہیلتھ کمیشن کے خلاف بھر پور احتجاج کے لیے ہمارا قافلہ صبح ساڑھے 6بجے دینہ سے اور 7بجے جہلم سے بڑے قافلے کے ساتھ لاہور روانہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button