حلقہ این اے 61 سے فواد چوہدری ، حبا فواد سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

جہلم: حلقہ این اے 61 سے فواد چوہدری سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر نے جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا فواد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

ریٹرننگ افسر نے حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے تحریک انصاف کے امیدوار میجر فیض احمد فیض، سابق ایم پی اے راحیلہ مہدی اور ان کے شوہر انور آفریدی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے۔

الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر نے حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے نوابزادہ مطلوب مہدی، فیصل چوہدری، ندیم خادم، چوہدری فرخ الطاف، عابد اشرف جوتانہ سمیت 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔

حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے امیدواروں کی لسٹ (تصویر: عامر کیانی)

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button