جہلم کے تھانوں میں کھڑی موٹر سائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں مالکا ن کے انتظار میں کباڑ بن گئے

جہلم: سالہا سال گزرنے کے باوجود ضلع جہلم کے شہری و دیہاتی تھانوں اور چوکیوں میں کھڑی موٹر سائیکلیں، رکشے اور گاڑیوں کے مالکان کو تلاش کر کے ان کے سپرد نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ان گاڑیوں کی نیلامی کی جارہی ہے۔

اس کی وجہ سے قیمتی گاڑیاں کباڑ میں تبدیل اور ان کے سپیئر پارٹس عملے کی ملی بھگت سے غائب ہو چکے ہیں۔ تھانے اور چوکیاں کباڑ خانوں کا منظر پیش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

شہریوں نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس سے مطالبہ کیاہے کہ تھانوں میں موجود گاڑیوں موٹرسائیکلوں کی نیلامی کروائی جائے یا مالکان کوتلاش کرکے انکے حوالے کی جائیں تاکہ سرکاری خزانے میں کباڑ کی جگہ رقم اسکے اور حاصل رقم پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button