دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، شہر بھر کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا، گلیاں، محلوں اور سڑکوں پر چراغاں کیا گیا، شہر میں بڑے جلوس کی قیادت خواجہ پیرمحمد زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے کی، جلوس ریلوے روڈ، جی ٹی روڈ، منگلا روڈ، دا تا روڈ اور مین بازار سے ہوتا ہوا میلاد چوک دینہ پر اختتام پذیر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جہلم کی تحصیل دینہ میں جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں شہر بھر میں متعدد جلوس نکالے گئے جبکہ دینہ شہر میں سب سے بڑا جلوس جس کی قیادت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے کی۔

جلوس شہر بھر سے ہوتا ہوا دینہ مین چوک پر اختتام پذیر ہوا جبکہ جلوس کا جگہ جگہ پر شاندار استقبال جبکہ شربت، مٹھائیوں اور لنگر سے تواضع کی گئی۔ جلوس لبیک یا رسول اللہ کی صداؤں سے گونجتا رہا اور شہری پھول نچھاور کرتے رہے۔

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر دینہ شہر میں دیگر مذہبی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے جلوس نکالے گئے۔

مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نے اہل اسلام کومحبت اتحاداور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں کو سنوارنا چاہئے اور خیر سگالی کا درس دیتے ہوئے اس دن کو اسلامی اصولوں کے مطابق منانے پر زور دیا۔

مرکزی جلوس اور تقریب میں پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی صدر جماعت اہل سنت راولپنڈی ڈویژن، فضل حق رسول، چوہدری عبدالرشید نقشبندی، حاجی افتخار احمد مغل، حاجی اور یز اختر، افتخار احمد خان، عالم مغل، مولانا عارف ، افتخار حسین ملک، زاہد محمود ناگی، رفاقت نعمانی سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

آخر میں انجمن طلباء اسلام اور پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی صدر جماعت اہل سنت کی جانب سے علماء کو خصوصی شیڈوں سے نوازا گیا اور لنگر کا بھی وسیع اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button