پنڈ دادنخان پولیس کی کارروائی، بغیر لائسنس زہریلی ادویات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈ دادنخان: پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران بغیر قانونی اجازت زہریلی ادویات فروخت کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مبینہ طور پر بغیر لائسنس اور قانونی اجازت کے زہریلی ادویات فروخت کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ایسی بعض زہریلی ادویات کو خودکشی کے واقعات میں بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے، جس کے پیش نظر اس غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ اور خودکشی جیسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے غیر قانونی طور پر زہریلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے تمام افراد کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button