سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر نویں جماعت کا طالب علم بس سے گر کر جاں بحق

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر نویں جماعت کا طالب علم بس سے گر کر جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے ڈگری کالج میں نویں جماعت کا پرچہ دینے آنے والا طالب علم ریحان الطاف ولد محمد الطاف سکنہ پتی سوہاوہ جی ٹی روڈ پر کالج کے سامنے بس سے گر جاں بحق ہو گیا۔
طالب علم کے سر پر چوٹ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا، پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال موقع پر پہنچ گئی، لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا گیا۔



