جہلم میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم میں گھریلو ناچاقی پر بچوں کے سامنے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے علاقہ لنگر پور میں گھریلو ناچاقی پر بچوں کے سامنے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم بابر کو تھانہ کالا گجراں کے ایس ایچ او ملک نثار اور ان کی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سات ماہ پہلے دبئی سے کام چھوڑ کر پاکستان آیا اور بیروزگار تھا۔ کام نہ کرنے کی وجہ سے میاں بیوی کا گھر میں لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

Exit mobile version