جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ کے خلاف بڑی کارروائی، 1800 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی کو روکنے کے لیے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1800 لیٹر پانی ملا دودھ موقع پر تلف کر دیا۔

یہ کارروائی جی ٹی روڈ جہلم اور راٹھیاں کے مقامات پر ناکے لگا کر کی گئی، جہاں دودھ بردار گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 3 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود مجموعی طور پر 1 لاکھ 56 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا، جن میں سے 2 گاڑیوں میں ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ پایا گیا۔ ان گاڑیوں کے مالکان پر 1 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 1800 لیٹر ملاوٹی دودھ کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بتایا کہ یہ دودھ کوٹ مومن سے میرپور اور راولپنڈی سپلائی کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ شدہ دودھ کی ترسیل کو روک کر شہریوں کو مضر صحت دودھ کے استعمال سے بچا لیا۔

فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا تاکہ عوام کو معیاری اور خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر وہ کسی بھی جگہ ناقص یا ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کے بارے میں اطلاع دینا چاہیں تو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button