منگلا پولیس کی اہم کارروائیاں، اشتہاری مجرم اور منشیات فروش گرفتار

دینہ/ منگلا: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کارروائیاں کرتے ہوئے ایک اشتہاری مجرم اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم میر احسان جاوید جو سال 2022 سے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب تھا کو جدید سائنسی طریقہ کار اور ہیومن انٹیلی جنس ریسورس کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا، تاہم پولیس نے مؤثر حکمت عملی کے تحت اسے حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم مختار حسین کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 1 کلو 170 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



