جہلم میں ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، غریب مریض پریشان

جہلم: ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور مستحق مریضوں کو شدید مالی مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ متوسط طبقہ بھی اس صورتحال سے بے حد پریشان ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث غریب اور مستحق مریض اپنی زندگی بچانے کے لیے دواؤں کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد اپنی ضروری ادویات خریدنے کے لیے گھریلو سامان تک بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 100 سے 200 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو نہ صرف سخت مالی پریشانی کا سامنا ہے بلکہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے قرض لینے پر بھی مجبور ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دینے کے بعد بنیادی ضرورت کی دوائیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لیے موثر اقدامات کریں تاکہ غریب اور مستحق مریضوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button