پنڈدادنخان میں ڈیزل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار، چوری شدہ ڈیزل اور رقم برآمد

پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے شکیل اصغر اور محمد ریحان کو حراست میں لے کر ان سے 20 لیٹر چوری شدہ ڈیزل اور چوری شدہ ڈیزل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم (جو کہ 1 لاکھ 30 ہزار روپے ہے) برآمد کر لی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مضبوط شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں اور انہیں جلد عدالت میں چالان پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



