سوہاوہ کے 31 سالہ نوجوان کو ٹیکسلا میں ڈمپر نے کچل دیا، نوجوان موقع پر جاں بحق

سوہاوہ کے 31 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان کو ٹیکسلا میں ڈمپر نے کچل دیا، نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا، لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے ڈھوک رکھ کے رہائشی 31 سالہ موٹرسائیکل سوار محمد شعیب ولد شبیر حسین کو ٹیکسلا میں ایک ڈمپر نے کچل دیا، 31 سالہ محمد شعیب موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، ریسکیو ٹیم نے نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا۔



