معدنیات کے لائسنس صرف قانونی تقاضوں کی تکمیل پر جاری ہوں گے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں معدنیات نکالنے کے تمام لائسنس صرف قانونی تقاضے اور مکمل دستاویزات فراہم کرنے کی صورت میں ہی جاری کیے جائیں گے۔ کوئلہ، جپسم اور پتھر نکالنے کے لیے درخواستیں دینے والی کمپنیوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواستوں کی سماعت کے دوران کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات نے کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر درخواست گزار مطلوبہ قانونی دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے تمام کیس واپس کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ صرف وہی کمپنیاں معدنیات نکالنے کی اہل ہوں گی جو قانون کے مطابق تمام دستاویزات مکمل کریں گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ منگلا ڈیم کے ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے کرش پلانٹ لگانے یا چلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button