ڈومیلی میں 3 نوجوان نالہ گہان میں نہاتے ہوئے گرفتار

سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں نالہ گہان میں نہاتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے تین نوجوان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور پولیس ٹیم نے نالہ گہان میں کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے باوجود تین نوجوان نالہ گہان میں نہا رہے تھے جنہیں موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور غیر ذمہ دارانہ رویے سے اجتناب کریں۔

Exit mobile version