جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، 4 ملزمان منشیات اور شراب سمیت گرفتار

جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر مختلف تھانوں کی ٹیموں نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو منشیات اور شراب سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں اور ایک شراب سپلائر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 120 گرام آئس، 660 گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

اسی طرح تھانہ سول لائنز پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضے سے 1 کلو 140 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں، جن کے خلاف جہلم پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button