جہلم میں مکان کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق، ماں اور نومولود بچہ شدید زخمی

جہلم کے نواحی علاقہ میں مکان کی چھت گرنے سے دس سالہ بچی جاں بحق ہو گئی، ماں اور نومولود بچہ شدید زخمی ہو گیا، خاتون اور بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ خورد میں مکان کی مخدوش چھت گرنے سے خاتون اور اس کے دو بچے ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجہ میں 10 سالہ بختاور ولد غضنفر کو سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ جان کی بازی ہار گئی جبکہ 29 سالہ عمیرہ غضنفر اور دو دن کا بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی اور زخمی ماں بیٹے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون اور بچے کی حالت بھی تشویشناک ہے جنہیں طبعی امداد دی جارہی ہے۔

Exit mobile version