جہلم: یوم آزادی کی خوشیوں کو بھی مہنگائی نے گرہن لگا دیا، لوگ مہنگائی کی وجہ سے جشن آزادی کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لیتے نظر نہیں آرہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کی خوشیوں کو بھی مہنگائی نے گرہن لگا دیا ، لوگ مہنگائی کی وجہ سے جشن آزادی کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لیتے نظر نہیں آ رہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ وطن سے محبت ہر محب وطن پاکستانی کا دلی تقاضا ہوتا ہے مگر مہنگائی کی وجہ سے مذکورہ خوشیاں ماند پڑچکی ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کرے تا کہ جشن آزادی سمیت تمام قومی و مذہبی تہواروں کو ملی جوش و جذبے سے منا سکیں۔
