جہلم میں موٹر سائیکل چور گینگ پکڑا گیا، چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمد

جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ سول لائنز پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سرفراز موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکلز اور نقد رقم برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سرفراز علی اور فیاض کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ چار موٹر سائیکلز جن کی مالیت 7 لاکھ 60 ہزار روپے ہے جبکہ موٹر سائیکل فروخت کر کے حاصل کی گئی رقم 1 لاکھ 45 ہزار روپے بھی برآمد کر لی گئی۔ مجموعی طور پر برآمدگی کی مالیت 9 لاکھ 5 ہزار روپے بنتی ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور پولیس ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button