حکیم سید اختر علی شاہ بخاری مرحوم صحافت میں اپنا الگ مقام رکھتے تھے، حاجی ناصر محمود للِہ

پنڈدادنخان: حاجی ناصر محمود للِہ نے کہا کہ حکیم سید اختر علی شاہ بخاری مرحوم صحافت میں اپنا الگ مقام رکھتے تھے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
سابق ایم پی اے پی حاجی ناصر محمود للِہ نے چیئرمین تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ستارہ سماج کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکی رہائش گاہ پر لواحقین سے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
حاجی ناصر محمود للِہ نے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی شریف النفس انسان تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں گزار دی انکی کمی ہمیشہ باقی رہے گی۔ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔



