جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، دو منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو الگ الگ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران منشیات فروش سرور خان کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 01 کلو 70 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب تھانہ سٹی پولیس نے بھی ایس ایچ او کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شہریار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 01 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ اس کے خلاف بھی انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور اس سلسلے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button