پنڈدادنخان: ایس ایچ او للِہ عبدالرحمٰن اور ٹیم نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اسلم ،عبدالمجید ،محمد فاروق ،شفاعت علی،لال خان ،محمد عنایت،غلام عباس، ساجد اقبال اور منور عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 25 ہزار 800 روپے، 7 عدد موبائل فونز، 52 تاش کے پتے اور چارجنگ والی لائٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
