جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد

جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، تین ملزمان کو منشیات اور شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ سوہاوہ پولیس اور تھانہ کالا گجراں پولیس نے الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو 140 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سوہاوہ اور تھانہ کالا گجراں میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے ایک اور کارروائی کے دوران شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 4 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف جہلم پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو ان کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button