سوہاوہ: پنجاب کمیونٹی بیسڈ کنزروینسی کمیونٹی رجسٹریشن کے لیے اجتماع 22 فروری بروز جمعرات اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے زیر نگرانی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کمیونٹی بیسڈ کنزروینسی رولز 2023 کے تحت ہدایات جاری کی گئی ہے جس میں کمیونٹی کی رجسٹریشن کے لئے سعد احمد کھوکھر کی تجویز کردہ CBC پر مبنی اجتماع عام کے لیے درخواست جمع کروائی گئی ہے۔
زون-I، چک جبوت، ٹھٹھی، دیال اور کوہالہ، پٹوار سرکل دیال، تحصیل سوہاوہ میں زیر دستخطی دیال میں ایک اجتماع عام کا انعقاد کریں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ برادری موضع، چک جبوت، ٹھٹھی، دیال اور کوہالہ پٹوار سرکل ڈیل تحصیل کی ریونیو حدود میں جنگلی حیات کے تحفظات کے قیام کے لیے مجوزہ کمیٹی کی حمایت کرتی ہے یا نہیں۔
اس موقع پر مورخہ 22 فروری بروز جمعرات صبح 11 بجے کے اجتماع عام کا انعقاد کیا جائے گا جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کریں گے۔
