جہلم: آئیسکو سب ڈویژن 2 جہلم کے فرض شناس آفیسر محمد نعیم کمرشل سپرنٹنڈنٹ 39 سالہ شاندار سروس کے بعد ریٹائر ہو گئے۔
اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب دیوان سعید ہال میں منعقد کی گئی جس کا اہتمام کسٹمر سروسز آفیسر کے شاہد رضا، علی اکبر ڈی ای، سابقہ کمرشل اسسٹنٹ محمود احمد، عبدالرؤف، ظفر اقبال، شفقت محمود اور سلطان محمود نے کیا۔
تقریب میں شہریوں سمیت آئیسکو ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ محمد نعیم نے اپنے دورِ ملازمت میں دیانت داری، محنت اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دیے اور ساتھیوں کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی۔
اس موقع پر محمد نعیم کو تحائف اور ظہرانے کے ساتھ رخصت کیا گیا جبکہ ان کی شاندار خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
