جہلم میں گٹکا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد

جہلم: تھانہ صدر پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گٹکا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروخت کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مضر صحت اشیاء اور نشہ آور مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button