جہلم میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث حبیب گینگ کے 2 کارندے گرفتار

جہلم پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث حبیب گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو عدد موٹرسائیکل، 29 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔



