دینہ: ایڈیشنل سیشن جج جہلم کے چوہدری فیاض الحسن نے منشیات کے مقدمہ نمبر 565/23 بجرم 9-1(3C) تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مجرم عظیم ایوب نے گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عظیم ایوب کو9سال قید محض اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔
پولیس حکام کے مطابق مجرم کو سال2023ء میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔
