جہلم: صدر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے۔
ملزمان راجہ حسنین،عبداللہ اور زین طارق اہم شاہراہ پر ون ویلنگ کر رہے تھے۔ ملزمان سے ون ویلنگ کے دوران استعمال ہونے والے موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لئے گئے
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
