سوہاوہ میں شہزور گاڑی کی رکشہ کو ٹکر، خاتون سمیت دو افراد زخمی

سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے قریب شہزور گاڑی بریک فیل ہونے سے رکشہ سے ٹکراگئی، حادثہ میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے قریب جی ٹی روڈ پر شہزور گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے چنگ چی رکشہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122، موٹروے پولیس اور پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کوریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

زخمیوں میں عرفان ولد غلام مصطفی عمر25سال اور صریہ بیگم شوہر محمدزمان عمر75سال شامل تھے۔ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

Exit mobile version