سوہاوہ میں چوری کی وارداتوں میں ملوث کامران عرف کامی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث کامران عرف کامی گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث کامران عرف کامی گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ مال فروخت کر کے حاصل کی گئی 40 ہزار روپے نقد رقم اور پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button