جہلم پولیس کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، منشیات فروش گرفتار

جہلم: ایس ایچ او چوٹالہ کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی مصری موڑ اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم شہزاد کو گرفتار کر لیا ملزم سے 600گرام چرس اور رقم وٹک برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیکر تھانہ بند کر دی گئی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Exit mobile version