پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان : تھانہ جلالپور شریف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button