سول ہسپتال جہلم میں ای این ٹی ، آئی اسپیشلسٹ اور سائیکالوجسٹ کی آسامیاں تقرری کی منتظر

جہلم: ضلع جہلم کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں ای این ٹی ، آئی اسپیشلسٹ اور سائیکالوجسٹ کی آسامیاں تقرری کی پچھلے کئی ماہ سے منتظر ہیں۔
آنکھ ، کان ، ناک گلے اور دماغی امراض کے مریض ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے علاج معالجے کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پہنچتے ہیں جنہیں راولپنڈی سمیت دیگر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نہ ہونے کیوجہ سے ریفر کردیا جاتا ہے۔
جہلم شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر ز کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے مریض راولپنڈی سمیت دیگر ہسپتالوں میں دھکے کھانے کی بجائے مقامی ہسپتال میں علاج معالجہ کروا سکیں ۔



