جہلم میں نئے ریڑھی بازار کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے شہر کے ریڑھی بانوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی اور ان کے کاروباری مسائل اور انتظامی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔

ریڑھی بانوں نے ڈپٹی کمشنر کو شہر میں ریڑھیوں کے لیے ہونے والی قرعہ اندازی اور مجوزہ ریڑھی بازار کی تقسیم کے حوالے سے درپیش شکایات اور تحفظات سے آگاہ کیا، اور خدشہ ظاہر کیا کہ انتظامی اقدامات سے ان کا روزگار متاثر ہو سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ریڑھی بانوں کے وفد سے بات کرتے ہوئے دوٹوک یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ کی اولین ترجیح شہر میں نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ محنت کش طبقے کے روزگار کا تحفظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں نئے ریڑھی بازار کا قیام جلد ہی عمل میں لایا جائے گا اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس عمل کے دوران کسی بھی ریڑھی بان کا روزگار متاثر نہ ہو۔

انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریڑھی بازار کی قرعہ اندازی اور جگہوں کی تقسیم کا عمل مکمل طور پر شفاف ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی حقدار کا حق ضائع نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے ریڑھی بانوں کو یقین دلایا کہ ان کی جائز شکایات کا فوری اور میرٹ پر ازالہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button