جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

جہلم میں پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں ملک نثار اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دانش کو گرفتار کر لیا، ملزم سےچوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



