محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم

پنڈدادنخان: محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں، عوام کاتحفظ پہلی ترجیح ہے، محرم کے مہینے میں 131پولیس ااہلکاران وافسران ضلع جہلم میں ٹریفک کی روانی میں بہتری اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فرائض نبھائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک ضلع جہلم زبیر اختر بھدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر دوسرے اضلاع سے اضافی نفری تعینات ہو گی جس کی تعداد 75اہلکار و افسران پر مشتمل ہوگی۔

زبیر اختر بھدر نے کہا کہ ٹریفک پولیس ضلع جہلم عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی حصولی کے لئے مہارت یافتہ ہونا ضروری ہے کیونکہ انسانی زندگیاں بہت قیمتی اثاثہ ہیں کم عمر یا رسمی ڈرائیور حضرات کو لائسنس کا اجراء پیشے اور عہدے کے ساتھ ناانصافی ہے۔

ڈی ایس پی زبیر بھدر نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس ضلع جہلم اور لائسنسنگ برانچ عملہ سے متعلقہ عوامی شکایات کے لئے میرے دفتر کے دورازے خاص و عام کے لیے کھلے ہیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس نے یہ بھی کہا کہ عوام کے ساتھ کسی ٹریفک آفیسر یا اہلکار کا نامناسب رویہ برداشت نہیں کریں گے، ضلع جہلم کا ہر خاص و عام شہری ہمارے لئے قابل صد احترام ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button