جہلم: چیئرمین جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرفراز ملک نے کہا ہے کہ مزدور طبقہ کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے اور ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
ایس ایل ایس آئیلٹس آفیشل ٹیسٹ سینٹر کے سی ای او سرفراز ملک نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کشوں کی انتھک محنت، دیانتداری اور لگن ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے کی پہچان یہی ہے کہ وہاں مزدوروں کو ان کے جائز حقوق، عزت اور بہتر مواقع فراہم کیے جائیں۔ محنت کشوں کے لیے بہتر حالاتِ کار اور فلاح و بہبود کے اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ وہ مزید دلجمعی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یومِ مزدور ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود محنت کش طبقے کی قدر کریں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات کریں، کیونکہ یہی طبقہ درحقیقت قوم کی اصل طاقت ہے۔
