پولیس کی بروقت کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

8
جہلم: پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، جس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے پاس اسلحہ رکھنے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ چوٹالہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق چالان عدالت پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ پولیس فورس پوری تندہی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔



