راجہ ہارون کیانی کی ڈاکٹر فضل الحق فضلی سے ملاقات، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی

سوہاوہ: راجہ ہارون کیانی کی ڈاکٹرفضل الحق فضلی سے انکی رہائش گاہ پرملاقات، راجہ ہارون کیانی نے ڈاکٹرفضل الحق کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد پیش کی اور پھولوں کا ہارپہنایا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ کی اہم شخصیت چوہدری فرخ الطاف کے قریبی ساتھی راجہ ہارون کیانی نے ڈاکٹر فضل الحق فضلی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ راجہ ہارون کیانی نے ڈاکٹر فضل الحق فضلی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر فضل الحق کو پھولوں کا ہار بھی پہنایا جس پر ڈاکٹرفضل الحق نے راجہ ہارون کا شکریہ اداکیا۔
راجہ ہارون کیانی نے ڈاکٹرفضل الحق کوفیملی سمیت کھانے کی دعوت بھی دی جو ڈاکٹر فضل الحق نےدعوت قبول کرتے ہوئےکہاکہ جلد دعوت کیلئے آئیں گے، اسکے علاقہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔



