جہلم پولیس کا شراب سپلائر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 شراب سپلائرز گرفتار

پنڈدادنخان: جہلم پولیس کا شراب سپلائر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین شراب سپلائر ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد صفدر اور محمد عاطف کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد صفدر اور محمد عاطف سے 10/10لیٹر شراب بر آمد کر لی گئی۔
پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد بلال کو گرفتار کر لیا، ملزم بلال سے بھی شراب برآمد کر لی گئی۔
تینوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق جہلم پولیس منشیات فروشی کے قلع قمع کے لئے کوشاں ہے۔



