سوہاوہ: حلقہ پی پی 24 میں سیاسی ہلچل کا آغاز ہو گیا، پی پی چوبیس سے کل 45 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
چھ اُمیدواروں نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سابق ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف سبرینہ جاوید، سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن راجہ اویس خالد، سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری ندیم خادم، میجر غلام مرتضی، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار سید عرفان امیر شاہ بخاری، راجہ یاور کمال سابق ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف بھی شامل ہیں۔
آج 22 دسمبر بروز جمعہ کاغذات نامزدگی جمع کروانےکی آخری تاریخ ہے جبکہ امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ 13 جنوری تک جمع کروانے ہیں۔
