پنڈدادنخان کے علاقہ کسلیاں میں 85 سالہ شخص نے خودکشی کر لی

پنڈدادنخان کے علاقہ کسلیاں میں 85 سالہ شخص نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں کسلیاں میں 85 سالہ نذیر حسین شاہ نے مبینہ طور پر خود کو سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button