جہلم میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے جیٹھ کے ساتھ مل کر شوہر کو زنجیروں سے باندھ دیا

جہلم میں انسانیت کی تذلیل کا واقعہ، گھریلو ناچاقی پر بیوی نے جیٹھ کے ساتھ مل کر شوہر کو زنجیروں سے باندھ دیا، پولیس نے زنجیروں سے جکڑے شخص کو بازیاب کروا لیا۔

جہلم اپڈیٹس کے مطابق جہلم میں روہتاس روڈ پر انسانیت کی تذلیل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے جیٹھ کے ساتھ مل کر شوہر کو زنجیروں سے باندھ دیا۔ شہری کی کال پر کالا گوجراں پولیس موقع پر پہنچ کر زنجیروں میں جکڑے شخص کو بازیاب کروالیا جبکہ ایک شخص کو حراست میں لیا۔

متاثرہ شخص کو 2ماہ سے گھر سے باہر جھگی میں باندھ کر رکھا ہوا تھا، پولیس نے متاثرہ شخص کی زنجیریں کھول کر پانی پلایا اور اسپتال منتقل کردیا۔

زنجیروں میں جکڑے شخص کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کا ذہنی توازن خراب ہے اس لئے اس کو زنجیروں کو جکڑا ہوا تھا۔

پولیس نے کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کےبعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Exit mobile version