جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، تین چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان یوسف اور اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے تین چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



