غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائیوں سے زمینیں اصل مالکان کو واپس کروائی جا رہی ہیں، میر رضا اوزگن

9

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی زمینوں اور جائیدادوں کے تنازعات کے حل کے سلسلے میں غیر قانونی اور ناجائز قابضین کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے اور متعلقہ زمینیں و جائیدادیں اصل مالکان کے حوالہ کروائی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت کی جانے والی یہ کارروائیاں شہریوں کے قانونی حقوق کے تحفظ اور ملکیت کے حق کی بحالی کے لیے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے اجلاس میں فوری ایکشن لیتے ہوئے متعدد غیر قانونی قابضین کے قبضے ختم کیے گئے اور زمینیں اپنے جائز مالکان کے حوالے کی گئیں۔

شہریوں نے حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر اور کمیٹی کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سے وہ مکمل مطمئن ہیں۔

Exit mobile version