جہلم پولیس نے اغوا کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، مغوی بازیاب

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس کی اہم کارروائی، اغوا کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان اکبر علی اور زین علی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ان کو جلد عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ ان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ اس کارروائی کو عوامی تحفظ کے حوالے سے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔



