ضلع جہلم میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 23 بھکاری گرفتار

جہلم: ضلع جہلم میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 23 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے رمضان المبارک کے دوران بڑھتی ہوئی بھکاریوں کی سرگرمیوں پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے۔ ان احکامات کے تحت ضلع بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر 23 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر یہ آپریشن عمل میں لایا گیا تاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو پیشہ ور بھکاریوں کی جانب سے درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف مختلف شاہراہوں، بازاروں اور چوراہوں پر کھڑے ہو کر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالتے ہیں بلکہ بعض اوقات حادثات کا بھی سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس حوالے سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ پیشہ ور بھکاری بعض اوقات چوری، دھوکہ دہی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button